امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ
(داعش) پاکستان، افغانستان اور عراق کے نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شامل
کرنے کی کوشش کررہاہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مسٹر ٹیلرسن نے بدھ کے روز واشنگٹن میں دسویں گلوبل کولیشن
منسٹریل
میٹنگ آن آئی ایس میں شام کے مہاجرین کے لئے وسطی ایشیا میں ہی محفوظ
علاقہ بناکر انہیں بسائے جانے کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے اور مہاجرین کو محفوظ طریقے پر اپنے
گھر واپس جانے کے لئے داعش اور القاعدہ کے خلاف امریکہ کی طرف سے دباؤ
ڈالا جائے گا۔